روانڈا، تت سی قبائل کی نسل کشی کی چار یادگاریں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل

روانڈا، تت سی قبائل کی نسل کشی کی چار  یادگاریں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل

پیرس (اے ا یف پی)یونیسکو نے روانڈا میں تت سی قبائل کی نسل کشی کی چار یادگاروں کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق 1994 میں تت سی قبائل کی نسل کشی کے واقعات میں 8 لاکھ سے زائد افراد کو بے  دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ترجمان یونیسکو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی ورثے کی فہرست میں نیماتا، مورامبی، گیسوزی اور بسیسرو کی یادگاروں کو شامل کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں