اسرائیلی فوج کی کارروائیاں فلسطینی نوجوان شہید، 28 زخمی
راملہ /غزہ سٹی(رائٹرز، اے ایف پی)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید، 28 زخمی ہو گئے ۔
نیوز ایجنسی کے مطابق جنین شہر کے ایک گاؤں پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی شہید ہو گیا۔ غزہ کے جہاد گروپ نے دعویٰ کیا کہ شہید نوجوان جہاد گروپ کا رکن اور جنین کے گاؤں کفر دان میں اسرائیلی فوج کیساتھ مقابلے میں شہید ہوا۔ادھر غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں 28 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مزید 28 افراد کے زخمی ہونے سے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں فلسطینی زخمیوں کی تعداد 88 ہو گئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سرحدی جھڑپوں کے بعد اسرائیل نے ڈرون طیاروں سے حماس کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔