عراق:آتشزدگی سے دولہا دلہن سمیت 113 باراتی جاں بحق

عراق:آتشزدگی سے دولہا دلہن سمیت 113 باراتی جاں بحق

بغداد (اے ایف پی)عراق کے شمالی قصبے بغدیدہ کے ایک شادی ہال میں آتشزدگی سے دولہا دلہن سمیت 113 باراتی جاں بحق، 400 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ نینویٰ کے محکمہ صحت نے 113 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر اموات جھلسنے کے علاوہ دم گھٹنے اور بھگدڑ کے باعث کچلے جانے سے ہوئیں۔ ترجمان سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ شادی ہال میں آگ آتش بازی کی وجہ سے لگی، اس کے بھڑکنے کی وجہ ہال میں نصب پلاسٹک پینل تھے جوکہ حفاظتی معیار کے برعکس لگائے گئے تھے ، ان کی وجہ سے آگ میں شدت کے علاوہ زہریلی گیسیں پیدا ہوئیں، بارات میں ایک ہزار کے لگ بھگ مہمان شریک تھے ۔ عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے مختصر بیان میں داخلہ اور صحت کی وزارتوں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں