مالدیپ ، چین نواز امیدوار محمد معز و نئے صدر منتخب
مالے (اے ایف پی)مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں چین نواز امیدوار محمد معز و نے میدان مار لیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق محمد معزو 54.06 فیصد ووٹوں کی اکثریت کیساتھ صدر منتخب ہوئے ، ان کے حریف بھارت نواز امیدوار ابراہیم محمد صلح نے انتخابی شکست تسلیم کرلی، اپنے ٹویٹ میں نومنتخب صدر محمد معزو کو مبارکباد دی۔ 61 سالہ ابراہیم محمد صلح 17 نومبر کو نومنتخب صدر کے حلف اٹھانے تک بطور نگران صدر کام کرتے رہیں گے ۔