غزہ کی نصف آبادی فاقہ کشی کا شکار، ورلڈ فوڈ پروگرام

 غزہ کی نصف آبادی فاقہ کشی  کا شکار، ورلڈ فوڈ پروگرام

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی نصف آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے ،

غزہ کے بعض علاقوں میں ہر دس میں سے 9 افراد کے پاس دن بھر کھانے  کیلئے کچھ نہیں ہوتا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر کارل سکاؤ نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ غزہ کے دورے کے دوران انہیں اور ان کی ٹیم کو خوف، انتشار اور مایوسی کے علاوہ کچھ دیکھنے کو نہیں ملا، گوداموں، ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر انہیں ہزاروں بھوک کے ستائے لوگ ملے ، سپر مارکیٹیں سامان سے خالی ہیں، امدادی سامان کا ایک حصہ ہی غزہ پہنچ سکا ہے ، موجودہ سنگین صورتحال کی وجہ سے غزہ میں اشیائے ضرورت پہنچانا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد سے بھری پناہ گاہوں کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے ، ان پناہ گاہوں کے باتھ روم تک ابل رہے ہیں۔ ادھر بی بی سی سے گفتگو میں ترجمان اسرائیلی فوج کرنل رچرڈ ہچت نے کہا کہ غزہ کے شہری کی موت اوردرد ہمارے لئے تکلیف دہ ہے ، مگر ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں