امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
نیو یارک(شِنہوا)امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
اٹلانٹاکے محکمہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 20 سال عمر کے تین نوجوانوں کو جائے وقوعہ پر مردہ پایا گیا جبکہ چوتھے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی تاحال حملہ آور کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔