غزہ:اسرائیلی حملے جاری ، مزید42فلسطینی شہید،63زخمی

غزہ:اسرائیلی حملے جاری ، مزید42فلسطینی شہید،63زخمی

غزہ ((اے ایف پی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 42افراد شہید ، 63زخمی ہو گئے ۔ وزارت صحت کے مطابق صیہونی بربریت میں اب تک 34ہزار12فلسطینی شہید اور 76ہزار 833زخمی ہو چکے ۔X

غزہ ((اے ایف پی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 42افراد شہید ، 63زخمی ہو گئے ۔ وزارت صحت کے مطابق صیہونی بربریت میں اب تک 34ہزار12فلسطینی شہید اور 76ہزار 833زخمی ہو چکے ۔دوسری جانب پولیس نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 108 فلسطینی حامی طلبا مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق گرفتار افراد میں ڈیموکریٹک نمائندے الہان عمر کی بیٹی بھی شامل ہے ۔طلبا مطالبہ کر رہے تھے کہ تل ابیب یونیورسٹی کے ساتھ تبادلہ پروگرام کے تحت تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا جائے ۔ جی7وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں کہا اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران بے گناہ شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اس طرح کے حملے نا قابل قبول ہیں ۔یورپی یونین نے دو بنیاد پرست یہودی تنظیموں لی ہیواور دی ہل ٹاپ یوتھ کے اثاثے منجمد اور ویزے پر پابندی لگا دی ۔ یورپی یونین کے ایک بیان میں کہا کہ درج شدہ افراد اور ادارے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے تین روزہ اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پابندی کرے ،رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کریں گے ۔

حماس کے رہنما اسما عیل ہنیہ آج استنبول میں ترک صدر سے ملاقات کریں گے ۔ طیب اردگان نے کہا ہم جو بات کریں گے وہ ابھی ہمارے درمیان ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر حیران نہیں۔ادھرسعودی عرب، فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے بھی امریکا کی جانب سے رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے ۔سعودی عرب نے کہا اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کی ناکامی افسوس کا باعث ہے ۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرات کیمپ میں سفاکیت کی انتہا کردی، بچوں کے رونے اور خواتین کی چیخ و پکار کی ریکارڈنگ کا استعمال کرکے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے لگی۔ رات کی تاریکی میں فضا میں اڑتے کواڈ کاپٹر ڈرونز سے بچوں کے رونے اور خواتین کی چیخ و پکار کی آوازیں چلائی گئیں جب لوگ ان آوازوں کو اصل سمجھ کر مدد کے لیے گھروں سے نکلے تو انہیں فضا میں اڑتے ڈرونز نے نشانہ بنایا۔یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کے مطابق اتوار اور پیر کو رات گئے کیمپ میں خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار سنائی دی، جب کچھ رہائشی یہ آوازیں سن کر مدد کرنے کے لیے گھروں سے نکلے تو اسرائیلی ڈرونز نے ان پر حملہ کردیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں