بھارت :انتخابات کا پہلا مرحلہ، پُرتشدد واقعات، ٹرن آؤٹ میں کمی

 بھارت :انتخابات کا پہلا مرحلہ، پُرتشدد واقعات، ٹرن آؤٹ میں کمی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کی 102 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی۔

یہ نشستیں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیرِانتظام 3 علاقوں میں واقع ہیں۔ درجنوں نشستوں پر کانٹے کا  (مقابلہ ہے ۔انتخابی مہم کے دوران بھی پُرتشدد واقعات رونما ہوئے تھے ، پولنگ کے دوران بھی متعدد مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ مغربی بنگال اور منی پور میں کئی مقامات پر ہنگامہ آرائی اور پُرتشدد واقعات کے علاوہ چند ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بعض علاقوں میں افراتفری مچانے اور مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔2019 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 69.43 فیصد رہی تھی جبکہ اس بار ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا ہے ۔ آسام میں ٹرن آؤٹ 71 فیصد، مغربی بنگال میں 77 فیصد، تری پورہ میں 79 فیصد، پانڈوچیری میں 73 فیصد اور میگھالیہ میں 70 فیصد رہا۔یاد رہے بھارت کے عام انتخابات 7 مراحل میں ہوں گے ۔حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں