ایران پر اسرائیلی حملہ:تیل کی قیمتیں 4 فیصد بڑھ گئیں بٹ کوائن ،سونا بھی مہنگا

ایران پر اسرائیلی حملہ:تیل کی قیمتیں 4  فیصد بڑھ گئیں بٹ کوائن ،سونا بھی مہنگا

لندن (اے ایف پی )ایران پر اسرائیلی حملے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بٹ کوائن اور سونا بھی مہنگاہو گیا ۔

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں سپلائی میں تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کے نرخ 4.2 فیصد تک گر گئے ، نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی خام تیل(ڈبلیو ٹی آئی) 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔دوسری طرف بٹ کوائن کی مالیت 6.2 فیصد گر کر 59ہزار590 ڈالر پر بند ہوئی جبکہ سونے کی فی اونس قیمت میں 1.7 اضافہ ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں