4جون تک انتظار ،مودی حکومت کا جانا یقینی ہے :راہول گاندھی

4جون تک انتظار ،مودی حکومت  کا جانا یقینی ہے :راہول گاندھی

نئی دلی (اے پی پی)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہمیں چار جون تک انتظار کرنا ہے ، مودی حکومت کا جانا یقینی ہے ،بی جے پی بھارت پر حملہ آور ہے ۔

 وہ بھارت کے نظریے ودستور کو تباہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ کوئی عام الیکشن نہیں بلکہ دستور کو بچانے والے انتخابات ہیں۔کے ایم ایس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں پارٹی کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ عوام کو بتائیں کہ بی جے پی بھارت کے نظریے کو تباہ کر رہی ہے ۔ وہ ملکی دستور، جمہوری ڈھانچے اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں پر حملہ آور ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں