مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور سٹوک پارک خرید لیا

مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور سٹوک پارک خرید لیا

لندن(دنیا مانیٹرنگ)ایشیا کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اسٹوک پارک لمیٹڈ کو 79 ملین ڈالرز میں خریدا ۔

اسٹوک پارک کی 900سال سے زیادہ پرانی تاریخ ہے لیکن اسے 1908تک نجی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔اسٹوک پارک 49 پرتعیش بیڈ رومز اور سوئٹس، گولف کورس، 13ٹینس کورٹ اور 14ایکڑ نجی باغات پر مشتمل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں