آنگ سان سوچی کو جیل سے منتقل کر دیا گیا:میانمار میڈیا

آنگ سان سوچی کو جیل سے  منتقل کر دیا گیا:میانمار میڈیا

نیپیداو (اے پی پی)میانمار میں زیرحراست رہنما آنگ سان سوچی کو دارالحکومت نیپیداوکی جیل سے منتقل کردیا گیا،یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے ۔

فوج کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عمر رسیدہ افراد کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صرف 78سالہ آنگ سان سوچی کے لیے ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کیلئے بھی ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے ۔یاد رہے آنگ سان سوچی 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے حراست میں ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں