مودی کی مسلم دشمنی ، بھارتی مسلمانوں کو ‘‘گُھس بیٹھیے ‘‘ قرار دیدیا

مودی کی مسلم دشمنی ، بھارتی مسلمانوں کو ‘‘گُھس بیٹھیے ‘‘ قرار دیدیا

جے پور(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، مودی نے بھارتی مسلمانوں کو گُھس بیٹھیے قرار دے دیا۔

 راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو یہ ملک کی دولت انہیں بانٹے گی جن کے زیادہ بچے ہیں، گھس بیٹھیوں کو بانٹیں گے ۔کانگریس نے  مودی کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا مودی کا بیان نفرت انگیز اور توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تحقیقات کی جائیں۔بھارتی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں