مالدیپ انتخابات :بھارت مخالف جماعت کامیاب

مالدیپ انتخابات :بھارت مخالف جماعت کامیاب

مالے (دنیا مانیٹرنگ)مالدیپ کے پارلیمانی انتخابات میں چین کی حامی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی 93 میں سے 70 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب  ہو گئی جبکہ اپوزیشن مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی صرف 15 نشستیں جیت سکی۔خبرایجنسی کے مطابق صدر معیزو کی پارٹی کی جیت سے مالے بیجنگ کے درمیان قربت کا سفر جاری رہنے کی توقع ہے ،  خطے میں برتری کے لیے مالدیپ، چین اور بھارت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ گزشتہ سال صدر معیزو نے ملک کی انڈیا فرسٹ پالیسی ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔حکومت نے مقامی طور پر مقیم درجنوں بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں