ہانگ کانگ ،سنگاپور میں2بھارتی برانڈز کے مصالحوں پر پابندی

ہانگ کانگ ،سنگاپور میں2بھارتی برانڈز کے مصالحوں پر پابندی

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)ہانگ کانگ اور سنگاپور نے بھارتی مصالحوں کے برانڈ ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی۔

فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ان مصالحوں میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں