98 مرتبہ ہارنے کے باوجود بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

98 مرتبہ ہارنے کے باوجود بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لکھنو(دنیامانیٹرنگ )بھارتی ریاست اترپردیش کے رہائشی نے 98 مرتبہ الیکشن ہارنے کے باوجود الیکش لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق 79 سالہ حسنورام امبیڈکری اب 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،وہ فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں ، فتح پور سے ان کے کاغذات  نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔ حسنو رام کا کہنا ہے کہ وہ 100 دفعہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں ، امید ہے کہ وہ اس سے پہلے دنیا سے نہیں جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں