سرکاری نوکری کی تلاش میں ناکامی ، بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا

سرکاری نوکری کی تلاش میں  ناکامی ، بھارتی شہری گدھی کے  دودھ سے لاکھوں کمانے لگا

گاندھی نگر(دنیا مانیٹرنگ)نوکری کی تلاش میں ناکامی کے بعد بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا۔بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے دھیرن سولنکی نے سرکاری نوکری نہ ملنے پر گدھیوں کا ایک فارم قائم کیا ۔۔۔

 جس میں 42 گدھیاں ہیں،ان گدھیوں سے دھیرن اب ماہانہ 2سے 3 لاکھ روپے کمالیتے  ہیں۔دھیرن سولنکی کا کہنا تھا سرکاری نوکری کی تلاش میں تھا، کچھ پرائیویٹ نوکریاں بھی ملیں لیکن تنخواہ سے بمشکل میرا گھر چلتا تھا۔ان کا کہنا تھامیرے گاہکوں میں کاسمیٹک کمپنیاں بھی ہیں جو اپنی مصنوعات میں گدھی کا دودھ استعمال کرتی ہیں۔یاد رہے بھارت میں گدھی کا دودھ 5 ہزار سے 7 ہزار فی لٹر فروخت ہورہا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں