شمالی کوریا کا پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا پھر بیلسٹک  میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ(دنیا مانیٹرنگ)شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ روز اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ۔

جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے ، جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گرا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں