بھارتی انتخابات:سرکاری ٹی وی کا سرخ لوگو نارنجی رنگ میں تبدیل،اپوزیشن کا اظہار برہمی

بھارتی انتخابات:سرکاری ٹی وی  کا سرخ لوگو نارنجی رنگ میں  تبدیل،اپوزیشن کا اظہار برہمی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں جاری انتخابات کے دوران سرکاری ٹی وی کا سرخ لوگو نارنجی رنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں جاری انتخابات کے دوران سرکاری ٹی وی کا سرخ لوگو نارنجی رنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔سرکاری ٹی وی دوردرشن کے لوگو کا رنگ بدلنے پر بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے   برہمی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ دوران انتخابات الیکشن کمیشن لوگو تبدیلی کی اجازت کیسے دے سکتا ہے ؟ ۔دوسری جانب دوردرشن چینل کے سابق سی ای او جواہر سرکار نے بھی اس اقدام کو نامناسب قرار دیا ہے ۔لوگو کے رنگ کی تبدیلی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں