مغرب براہ راست جوہری تصادم کے دہانے پر کھڑا :روسی وزیر خارجہ

مغرب براہ راست جوہری تصادم کے دہانے پر کھڑا :روسی وزیر خارجہ

ماسکو(شِنہوا)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب یوکرین کی حمایت کرکے جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پرآگیاہے ۔

دارالحکومت ماسکو میں جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کا رجحان تباہ کن نتائج سے بھرا اور سنگین اسٹریٹجک خطرات کی نشاندہی کرتا ہے ۔ لاوروف نے کہا دنیا کو اس وقت ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے بحران کا سامنا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں