بھارت دنیا میں چوتھا بڑا دفاعی اخراجات کرنیوالا ملک :رپورٹ

بھارت دنیا میں چوتھا بڑا دفاعی اخراجات کرنیوالا ملک :رپورٹ

سٹاک ہوم(دنیا مانیٹرنگ)بھارت دنیا میں امریکا ، چین ،روس کے بعد چوتھا بڑا دفاعی اخراجات کرنیوالا ملک بن گیا۔

سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں مسلسل نویں سال عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے جو 2023 میں مجموعی طور پر 24.43 کھرب ڈالرز تک جا پہنچا ہے ۔ 2023 میں عالمی دفاعی اخراجات 6.8 فیصد بڑھے جو کہ 2009 کے بعد سے سال بہ سال اضافے کی مد میں سب سے بڑا اضافہ تھا۔سپری کے مطابق عالمی دفاعی اخراجات میں اضافے کو یوکرین، ایشیا، اوشیانا (بحر الکاہل سے ملحقہ خطہ) اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑا جا سکتا ہے تاہم اگر کسی ایک خطے کی بات کی جائے تو دفاع پر سب سے زیادہ اضافہ افریقا میں دیکھا گیا جو 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق دفاع پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے پانچ ممالک کی درجہ بندی میں امریکا نے 9.16 کھرب ڈالرز ،چین نے 2.96 کھرب ڈالرز ،روس نے 1.09 کھرب ڈالرز ،انڈیا نے 8.36 ارب ڈالرز خرچ کیے ۔سعودی عرب نے 7.58 ارب ڈالرز خرچ کیے ۔سپری کے مطابق 2022 میں بھی یہی ممالک بالترتیب پہلے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل تھے ۔2023 کے اعداد و شمار کے مطابق ان پانچ ممالک نے مجموعی طور پر دنیا کے 60 فیصد دفاعی اخراجات کیے ۔ پاکستان نے گزشتہ سال دفاع پر 8.5 ارب ڈالرز خرچ کیے ۔2022 میں پاکستان دفاعی اخراجات کی عالمی درجہ بندی میں 24ویں نمبر پر تھا جو اب 30ویں نمبر پر موجود ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں