سعودیہ کیساتھ سکیورٹی معاہدہ مکمل ہونے کے قریب :امریکا

سعودیہ کیساتھ سکیورٹی معاہدہ مکمل ہونے کے قریب :امریکا

ریاض(شِنہوا)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے ۔انہوں نے دورہ سعودی عرب کے دوران پیر کو خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں انہوں نے جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔علاوہ ازیں بلنکن اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کے درمیان جی سی سی ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی تنازعات عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ دنیا کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے ۔ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکا واحد ملک ہے جو جنوبی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کے حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں