کینیا :گدھا گاڑی میں چھپایا گیا بم پھٹنے سے 5افراد ہلاک

کینیا :گدھا گاڑی میں چھپایا گیا  بم پھٹنے سے 5افراد ہلاک

نیروبی(اے ایف پی) کینیا میں گدھا گاڑی میں چھپایا گیا بم پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔

دھماکا شمال مشرقی کینیا کے ایک ایسے علاقے میں ہوا جسے صومالیہ میں موجود عسکریت پسند گروپ الشباب اکثر نشانہ بناتا رہتا  ہے ۔ وزیر داخلہ کیتھور کنڈیکی نے کہا کہ مانڈیرا کاؤنٹی کے قصبے ایلواک میں دیسی ساختہ بم کے ذریعے ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں