صدام حسین کی جیل میں لکھی یادداشتیں منظر عام پر آگئیں

 صدام حسین کی جیل میں لکھی یادداشتیں منظر عام پر آگئیں

بغداد(صباح نیوز)عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بڑی بیٹی رغد اپنے والد کی جیل میں لکھی گئی یادداشتوں کے کچھ صفحات منظر عام پر لے آئیں۔

ان صفحات کو سابق عراقی صدر نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا تھا۔ رغد نے ان صفحات کوایکس پر شیئر کیا۔ رغد صدام نے لکھا کہ عرب قوم کو نیا سال مبارک ہو،  وہ قوم جو ہمیشہ آپ کی جدوجہد میں سب سے اہم رہی ہے ۔انہوں نے کہا اے والد قوم ٹھیک نہیں ہے ،عراق ٹھیک نہیں ہے ،میں نے آپ کی یادداشتوں کا ایک چھوٹا سا حصہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ پبلشنگ ہاؤسز کو انہیں شائع کرنے کے خلاف دھمکیاں ملتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں