بھارت :دولہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام، دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا

 بھارت :دولہا 2 کا پہاڑا  سنانے میں ناکام، دلہن نے عین  وقت پر شادی سے انکار کر دیا

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں 2کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا اور بارات واپس لوٹ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست  اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دولہا کے اہل خانہ نے شادی سے قبل دلہن کے گھر والوں سے لڑکے کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں جھوٹے دعوے کئے ۔ جب دولہا بارات لے کر پہنچا تو عین شادی کے پھیروں سے قبل دلہن کو اس کی تعلیمی قابلیت پر شک ہوا، جس پر اس نے دولہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی جسے وہ پوری کرنے میں ناکام رہااور دلہن منڈپ سے چلی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں