لندن میں تلوار سے حملہ 14سالہ لڑکاجاں بحق ،2پولیس افسروں سمیت 4افرادزخمی

لندن میں تلوار سے حملہ  14سالہ لڑکاجاں بحق ،2پولیس  افسروں سمیت 4افرادزخمی

برطانیہ(اے ایف پی)مشرقی لندن کے علاقے میں ایک شخص نے تلوار کے وار کر کے 14سالہ لڑکے کو ہلاک اور دو پولیس افسروں سمیت 4 افراد کوزخمی کردیا۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے چیف کاکہناہے کہ گزشتہ صبح 7بجے کے بعد ہینالٹ ضلع میں 36سالہ شخص نے سیمورائی تلوار سے حملہ کیا ،جس سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لے جایاگیا ،ان میں سے ایک شدید زخمی 14سالہ لڑکادم توڑ گیا جبکہ باقی زخمیوں کی حالت بہتر ہے ،ان کاکہناتھاکہ یہ ایک خوفناک حملہ تھا تاہم اس میں دہشت گردی کا کوئی عنصر شامل نہیں لگتاجبکہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں