ای سگریٹس کے استعمال سے خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ

 ای سگریٹس کے استعمال سے خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ

لندن (این این آئی) الیکٹرونک (ای) سگریٹس کا استعمال خواتین کو بانجھ پن کا شکار بنا سکتا ہے۔

لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں پہلی بار ای سگریٹس کے استعمال اور خواتین میں بانجھ پن کے خطرے کے درمیان تعلق کو ثابت کیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں 3 لاکھ 25 ہزار ایسی خواتین کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا تھا جو ماں بننے کی خواہشمند تھیں۔ ان خواتین کے طرز زندگی کا کئی ماہ تک جائزہ لیا گیا۔ ان خواتین میں 22 فیصد ای سگریٹس استعمال کرنے کی عادی تھیں جبکہ 27 فیصد تمباکو نوشی کرتی تھیں، 7 فیصد منشیات جبکہ 40 فیصد الکحل استعمال کرتی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں