حقہ سگریٹ نوشی کی طرح ہی زہریلا:تحقیق
واشنگٹن(نیٹ نیوز)حُقہ دنیا کی مختلف ثقافتوں میں کافی مقبول ہے اور اسے سگریٹ نوشی کا ایک محفوظ متبادل بھی سمجھا جاتا ہے تاہم یہ بات حقیقت سے بہت دور ہے۔
سچ یہ ہے حُقے میں کینسر کے ذمہ دار بہت سے اجزا ہوتے ہیں جنہیں carcinogens کہا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کالج کے طلباء کی بڑی تعداد حقہ یا شیشہ پیتی ہے۔ دیگر تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حقہ نوشی کی شرح عام آبادی میں تقریباً 30 فیصد ہے جب کہ زیادہ تر طلبا عام طور پر اس سے منسلک ممکنہ خطرے سے لاعلم بھی ہیں۔بڑی عمر کے افراد کی بات کی جائے تو یہ شرح 60 فیصد تک ہوجاتی ہے۔ امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ انفیکشن (CDC) کے مطابق حقہ سگریٹ نوشی کی طرح ہی زہریلا ہے۔ مطالعات کے جائزے سے پتا چلا ہے کہ اس میں 27 معلوم اور مشتبہ کارسینوجنز موجود ہیں۔ ان میں سے کئی کارسنوجینز سگریٹ کے مقابلے میں حقے میں زیادہ ہیں، بشمول کاربن مونو آکسائیڈ جو دل کی بیماری کا باعث ہے۔