پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں :فاروق عبداللہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل

 پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن  رکھیں :فاروق عبداللہ کا بھارتی  وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے انڈین وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔۔۔

اس کے پاس ایٹم بم موجود ہیں ، بدقسمتی سے وہ ہم پر برسیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارجیلنگ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر انڈیا کے ساتھ ضم ہو جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر وزیر دفاع واقعی ایسا کہہ رہے ہیں تو آگے بڑھیں۔ ہم روکنے والے کون ہوتے ہیں؟، لیکن یاد رکھیں پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ 

فاروق عبداللہ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں