چینی صدر شی جن پنگ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

چینی صدر شی جن پنگ کی  فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

پیرس (اے ایف پی )چین کے صدر شی جن پنگ کی فرانسیسی صدر میکخواں اور یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وان ڈیر لین سے ملاقات ہوئی۔

چینی صدر نے یورپی یونین سے تعلقات کو چینی خارجہ پالیسی کی ترجیح قرار دیا۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال نے یورپی یونین اور چین کے مذاکرات کو پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے ۔واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ دورہ فرانس کے بعد سربیا اور ہنگری جائیں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں