پوٹن نے مزید 6سال کیلئے صدارت کا حلف اٹھالیا،امریکا اور اتحادیوں کا بائیکاٹ

پوٹن نے مزید 6سال کیلئے صدارت کا حلف اٹھالیا،امریکا  اور اتحادیوں کا بائیکاٹ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولاد ی میرپوٹن نے مغرب سے بدترین کشیدگی کے دوران مزید 6 سالہ مدت کیلئے صدارت کا باقاعدہ حلف اٹھالیا جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے کریملن میں ہونیوالی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کیا۔

صدر پوٹن نے کہا ہے کہ مغرب کے ساتھ جوہری مذاکرات کے حوالے سے ان کے دروازے کھلے ہیں۔واضح رہے پوٹن 1999 سے وزیراعظم یا صدر کی حیثیت سے روس کے حکمران ہیں ۔ امریکا نے پوٹن کی انتخابات میں جیت پر ردعمل میں کہا تھا کہ پوٹن کا انتخاب آزادانہ، شفاف یا غیرجانب دار نہیں سمجھتے ، اسی لئے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین کے اکثر ممالک نے بھی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا لیکن فرانس نے اپنا سفیربھیجا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں