400خواتین سے زیادتی کاملزم بھارتی سیاستدان جرمنی فرار

400خواتین سے زیادتی کاملزم  بھارتی سیاستدان جرمنی فرار

نئی دہلی(صباح نیوز400(خواتین سے جنسی زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے والا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار ہوگیا،ملزم پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت جنتادل کا کا رکن اور بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتا ہے ۔

 اس کے پاس 400خواتین سے زیادتی کی 2800ویڈیوز تھیں، زیادتی کی ویڈیوز کی 2 ہزار یو ایس بی ریاست کے پارکوں، بسوں اور ٹرینوں سے ملیں۔ بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے کہا کہ یہ جنسی سکینڈل نہیں اجتماعی زیادتی کا سنگین معاملہ ہے ، نریندر مودی نے ملزم کا ساتھ دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں