سینکڑوں کی تعداد میں بیماری کی چھٹی ایئر انڈیا کے 30ملازمین برطرف

سینکڑوں کی تعداد میں بیماری کی چھٹی ایئر انڈیا کے 30ملازمین برطرف

نئی دہلی(اے ایف پی )ایئر انڈیا ایکسپریس نے 300 ملازمین کی جانب سے ایک ہی دن میں بیماری کی چھٹی لینے پر 30 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ۔ملازمین نے چھٹی لیکر فون بند کر دئیے ۔

ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ مزید ملازمین کو بھی نکالا جا سکتا ہے ، چھٹی کے باعث 85پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔برخاست ملازمین کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر چھٹی واضح طور پر پہلے سے سوچ سمجھ کر لی گئی جس کی کوئی خاص وجہ نہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ ایئر انڈیا کے ملازمین ملازمت کی نئی شرائط کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں