اٹلی:تارکین وطن کشتی حادثہ ،خواتین و بچوں سمیت مزید 12 لاشیں بر آمد

اٹلی:تارکین وطن کشتی حادثہ ،خواتین و  بچوں سمیت مزید 12 لاشیں بر آمد

روم(اے ایف پی) اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ جنوبی ساحل پر رواں ہفتے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت مزید 12 لاشیں نکالی ہیں جبکہ 60 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

 یاد رہے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کلابریا کے ساحل سے 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تارکین کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا ۔ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق چند ماہ کے 26بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں،تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد اب 20 ہو گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں