کشمیریوں کا پاکستان سے مکمل الحاق تک جدوجہد کا عزم

 کشمیریوں کا پاکستان سے مکمل الحاق تک جدوجہد کا عزم

سرینگر،مظفر آباد ،اسلام آباد ،لاہور (نیوز ایجنسیاں )ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں گزشتہ روز یوم قرار داد الحاق پاکستان انتہائی عقیدت و احترام ، نظریاتی جوش و خروش سے منایا گیا۔

کشمیریوں نے پاکستان سے مکمل الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل رہی ،کئی شہروں میں جلوس ، ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق نے یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے ، 19جولائی1947 تاریخ ساز دن ہے اس دن کشمیریوں نے قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے اپنے مستقبل کا تعین کر دیا تھا۔ لاہور میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مسجد شہدا سے پنجاب اسمبلی تک ‘‘ اظہارِ یکجہتی ریلی’’ کا انعقاد کیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں