امریکا:فوجی راز چرا نے کا الزام شمالی کوریا کے ہیکر پر فرد جرم عائد

امریکا:فوجی راز چرا نے کا الزام  شمالی کوریا کے ہیکر پر فرد جرم عائد

کنساس سٹی،واشنگٹن(رائٹرز،اے پی )امریکی ریاست کنساس میں ایک عدالت نے فوجی راز چرا نے کے الزام میں شمالی کوریا کے ہیکر پر فرد جرم عائد کر دی ۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ رم جونگ نے امریکی ہسپتالوں ، فوجی اڈوں ،ناسا اور عالمی دفاعی اداروں کا ڈیٹا ہیک کیا، فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ہیوک اور شمالی کوریا کے دیگر اراکین نے ناسا کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کی اور 17 گیگا بائٹس سے زیادہ ڈیٹا نکالا ۔ادھرامریکا، برطانیہ اور جنوبی کوریا نے ایک مشترکہ ایڈوائزری میں کہا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے خفیہ فوجی رازوں کو چرانے کی کوششوں میں ایک عالمی سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں