نئی دہلی :کشمیر ی رہنمائوں پرتہاڑ جیل میں نئی پابندیاں عائد

 نئی دہلی :کشمیر ی رہنمائوں پرتہاڑ جیل میں نئی پابندیاں عائد

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت پسندکشمیری رہنمائوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نظر بند رہنمائوں کو ہفتے میں ایک بار اہلخانہ سے فون پر بات کرنے کی سہولت تھی مگر جیل انتظامیہ نے یہ بھی ختم کر دی ہے ۔ انہیں جیل میں پہلے ہی طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس سے اکثرعلیل ہو چکے ہیں۔بھارتی ویب پورٹل دی وائر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نظر بندوں کو بتایا گیا ہے کہ انہیں فون کی اجازت نہیں،رابطہ منقطع ہو نے پر اہلخانہ نئی پابندیوں سے سخت پریشان ہیں ۔ یادرہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، فہمیدہ صوفی، نعیم خان، ایاز اکبر، پیر سیف اﷲ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق ڈار، شاہد یوسف شاہ، شکیل یوسف ، بشیر پنوں، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز، صحافی عرفان معراج، محمود ٹوپی والا، خالد محبوب پھلوان، عامرگوجری اور نومنتخب رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر رشید کئی سال سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ 2018سے تہاڑ جیل میں قید دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد نے نئی پابندیوں پر اظہار افسوس کاکرتے اسے اپنی والدہ و دیگر نظربندوں کو ہراساں کرنے کا دانستہ اقدام قرار دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں