برطانیہ: 3بچیوں کی ہلاکت ، مسجد کے باہر جھڑپیں ،39اہلکار زخمی

برطانیہ: 3بچیوں کی ہلاکت ، مسجد  کے باہر جھڑپیں ،39اہلکار زخمی

ساؤتھ پورٹ( اے ایف پی)برطانیہ میں گزشتہ روز چاقو کے حملے میں 3 بچیوں کی ہلاکت کے بعد ساؤتھ پورٹ میں سفید فام انتہا پسندوں کی مسجد کے باہر مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 39 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

 8 پولیس اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئیں ۔پولیس کے 2 کتے بھی اینٹوں سے حملے میں زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق سفید فام انتہا پسندوں کا جتھہ مسجد کی جانب جانا چاہتا تھا روکنے کی کوشش کی گئی تو مشتعل ہو گئے ۔ساؤتھ پورٹ میں سینٹ لیوک روڈ پر واقع مسجد کے قریب ہونے والے اس مظاہرے میں انتہا پسند گروپ انگلش ڈیفنس لیگ کے حامی شامل تھے ۔ انتہا پسندوں نے مسجد پر اینٹیں پھینکیں، گاڑیوں اور پہیوں کے ڈبوں کو آگ لگا دی اور ایک مقامی کنوینیئنس سٹور کو نقصان پہنچایا۔علاقے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کو غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے ہائی جیک کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں