ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا:امریکی اخبارکا دعویٰ

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل  پر براہ راست حملے کا حکم  دیدیا:امریکی اخبارکا دعویٰ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا ۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ خامنہ ای نے ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد منعقد ہونے والی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یہ حکم دیا۔یاد رہے شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اپریل میں اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے تھے تاہم اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے ان میں سے زیادہ تر کو مار گرایا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں