جمہوریہ گنی :سابق آمر موسیٰ دادیس کو 2009 کے قتل عام پر 20 سال قید

جمہوریہ گنی :سابق آمر موسیٰ دادیس کو  2009 کے قتل عام پر 20 سال قید

کوناکری(اے ایف پی)جمہوریہ گنی کی ایک عدالت نے 2009 میں ایک سیاسی ریلی میں ہونے والے قتل عام پر سابق آمر موسیٰ دادیس کمارا کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

واضح رہے 28 ستمبر 2009 کودادیس کے صدارتی محافظوں، فوجیوں، پولیس اور ملیشیا نے کوناکری کے مضافاتی علاقے میں ایک سٹیڈیم میں اپوزیشن کی ایک ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 156 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوئے جبکہ 109 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔عدالت نے سات دیگر ملزموں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں