برطانیہ: 4 سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی

برطانیہ: 4 سال میں  پہلی بار شرح سود میں کمی

لندن(اے ایف پی ،رائٹرز)برطانیہ میں 4 سال میں پہلی بار بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح 5.25 سے کم کرکے 5 فیصد کردی۔

آخری بار شرح سود میں کمی کورونا وبا کے دوران مارچ 2020 میں کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  برطانیہ میں شرح سود 16 برس کی بلند ترین سطح پر تھی۔ مہنگائی میں کمی کیلئے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں