آسٹریا کے 2کوہ پیما اطالوی ایلپس کی چوٹی سر کرتے ہوئے گر کر ہلاک

آسٹریا کے 2کوہ پیما اطالوی ایلپس  کی چوٹی سر کرتے ہوئے گر کر ہلاک

روم(اے ایف پی) آسٹریا کے دو کوہ پیما اٹلی کے جولین ایلپس میں 2500میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک ہو گئے ۔

جمعرات کو لاپتا کوہ پیماؤں کی جانب سے فون کا جواب نہ ملنے کے بعد لواحقین نے ریسکیو کو آگاہ کیا ۔ حکام کا کہنا تھا کہ کوہ پیماؤں کی لاشیں جولین ایلپس پر چڑھنے والی رسیوں سے لٹکتی ہوئی پائی گئیں ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں