ترکیہ کا تعاون :امریکا ، روس کے درمیان 24 قیدیوں کا تبادلہ

ترکیہ کا تعاون :امریکا ، روس کے درمیان 24 قیدیوں کا تبادلہ

واشنگٹن،ماسکو(اے ایف پی،رائٹرز)ترکیہ کے تعاون سے روس اور امریکا کے درمیان 24 قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

 روس نے قیدیوں کے تبادلے میں سابق امریکی میرین پال وہیلن اور امریکی اخبار کے صحافی ایون گریشکوچ کو بھی رہا کر دیا۔تبادلے میں مغربی  ممالک میں قید روس کے 8 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ، جبکہ روس سے رہا کیے گئے قیدیوں میں مغربی ممالک کے قیدی بھی شامل ہیں۔امریکی صدر بائیڈن نے قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے ، قیدیوں کے تبادلے پر روسی صدر پیوٹن سے بات کرنا ضروری نہیں ہے ۔ ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں