مقبوضہ کشمیر:جولائی میں 20 نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید

مقبوضہ کشمیر:جولائی میں 20 نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ رک نہ سکا، قابض فوج نے جولائی میں 20کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں، محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔مقبوضہ وادی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد کشمیریوں کو زخمی بھی کیا گیا اور تین مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں، سماجی کارکنوں سمیت 216 کشمیریوں کو کالے قانون کے تحت حراست میں بھی لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں