امریکا :نائن الیون کے ماسٹر مائنڈخالد شیخ کیساتھ ڈیل منسوخ

امریکا :نائن الیون کے ماسٹر مائنڈخالد شیخ کیساتھ ڈیل منسوخ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ کیساتھ ڈیل منسوخ کر دی ۔امریکی وزیر دفاع نے معاہدے کے اعلان سے دو دن بعد ہی یوٹرن لے لیا۔

وزیر  دفاع لائیڈ آسٹن نے خالد شیخ محمد سمیت دیگر 2 ملزموں کی ڈیل ختم کرنے کے بعد مقدمے کی نگرانی خود سنبھالتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 11 ستمبر کے ملزموں کو سزائے موت دی جا سکے گی۔لائیڈ آسٹن نے کہا کہ خالد شیخ محمد اور اس کے 2 ساتھی ولید بن عطش اور مصطفی الحواسوی اعتراف جرم کی صورت میں عمر قید کی سزا کے اس وقت تک اہل نہیں ہوسکتے جب تک کہ انہیں سزائے موت دئیے جانے کا امکان برقرار نہیں رہتا۔تینوں ملزم 2000 کے اوائل سے گوانتاناموبے میں قید ہیں، معافی سے متعلق ڈیل کا اعلان کرنے والی ریٹائرڈ بریگیڈئر جنرل سوسن ایسکیلیئر اب اس مقدمے کی نگرانی بھی نہیں کر سکیں گی۔نائن الیون حملوں میں مارے گئے شخص کے بیٹے اور نائن الیون جسٹس کے صدر بریٹ ایگلسن نے ڈیل کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ حملوں اور اس میں ملوث عناصر سے متعلق معلومات خفیہ نہیں رہنی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں