انڈین سپریم کورٹ نے کالجز میں حجاب پر پابندی کیخلاف حکمِ امتناع جاری کردیا

انڈین سپریم کورٹ نے کالجز میں حجاب پر پابندی کیخلاف حکمِ امتناع جاری کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف انڈیا نے کالجز میں مسلم طالبات کے حجاب یا نقاب کرنے پر عائد پابندی کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سپریم کورٹ کے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے طالبات کی درخواست پر سماعت کی اور کالجز کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ ججز  نے ریمارکس دئیے کہ کالجز کے غیر قانونی سرکلر پر عبوری حکم امتناع جاری کیا جاتا ہے ، امید ہے عبوری حکم امتناع کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔ طلبہ کو وہی پہننے کی اجازت ہونی چا ہئے جو وہ چاہتے ہیں، کالجز کا فیصلہ خواتین کو بااختیار بنانے کے خلاف ہے ۔واضح رہے گزشتہ روز ہی کانپور میں ٹیچر نے کالج کی 12ویں جماعت کی 3طالبات کو حجاب کرنے سے روکا اور ساتھ ہی مدرسے جانے کا مشورہ بھی دیا اور چند کالجز نے پہلے حجاب پر پابندی کا اعلان کیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں