اسرائیل سے تعلقات،مجھے قتل کیا جاسکتاہے :سعودی ولی عہد

اسرائیل سے تعلقات،مجھے قتل کیا جاسکتاہے :سعودی ولی عہد

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا۔امریکی میگزین پولیٹیکوکے مطابق انہوں نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا ہے ۔۔

کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ، انہوں نے سعودیہ اسرائیل تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے ۔ سعودی ولی عہد نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنہیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی امکانی معاہدہ میں فلسطینی ریاست کے حصول کے کسی حقیقی راستے کو بھی شامل کیا جائے خاص طور پر اب جب اسرائیل کے خلاف عربوں کا غصہ اپنے عروج پر ہے ۔خیال رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی عرب کی جانب سے امریکا کو کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز نہیں کرے گا جب تک 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہیں ہوجاتا جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں