بنگلہ دیش :طلبہ اور انصار فورس میں تصادم، 50افراد زخمی

بنگلہ دیش :طلبہ اور انصار فورس میں تصادم، 50افراد زخمی

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھاکہ میں طلبا اور پیراملٹری فورس کے جوانوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فریقین کے 50 افراد زخمی ہو گئے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ میں انصار فورس کے جوان سیکرٹریٹ کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجاً سڑک بند کرکے بیٹھے ہوئے تھے ،اس دوران ہزاروں طلباڈنڈے ہاتھوں میں لیے مارچ کرتے ہوئے وہاں پہنچے جس کے بعد دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔بعد ازاں عبوری حکومت نے انصار فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 9 سینئر ممبرز کا تبادلہ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں