مشرقی سوڈان :ڈیم ٹوٹنے سے 30 افراد ہلاک، 210لاپتا

مشرقی سوڈان :ڈیم ٹوٹنے سے  30 افراد ہلاک، 210لاپتا

پورٹ سوڈان(اے ایف پی)مشرقی سوڈان کے علاقے ارباط میں ڈیم ٹوٹنے سے 30 افراد ہلاک، 210لاپتا ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سیلاب سے 20 گاؤں مکمل طور پر بہہ گئے جبکہ 50 کو نقصان پہنچا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ سے ابتک بارش اور سیلاب سے 1لاکھ29ہزار افراد متاثر ہوئے ،ہلاکتوں کی کل تعداد 132 تک پہنچ گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں