روسی جاسوس وہیل کی ناروے میں پر اسرار انداز میں موت

روسی جاسوس وہیل کی ناروے  میں پر اسرار انداز میں موت

اوسلو(اے ایف پی)ناروے میں 14 فٹ لمبی، 2 ہزار 700 پاؤنڈ وزنی اس وہیل کی پر اسرار انداز میں موت واقع ہوگئی جسے دنیا روس کی جاسوس کے نام سے جانتی تھی۔

 اس سفید وہیل نے 2019 میں اُس وقت دنیا کی توجہ حاصل کی تھی جب اس پر ایک کیمرہ بندھا ہوا تھا اور اسے روسی جاسوس سمجھے جانے کی بنا پر پوٹن کے نام پر ہوادلیمیر کا نام دیا گیا تھا۔روس نے اس معاملے پر چپ سادھے رکھی تھی۔یہ وہیل زیادہ تر انسانوں کے ارد گرد رہنا پسند کرتی تھی، خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ روسی قید میں رہنے کے بعد اسے پانی میں چھوڑا گیا تھا تاکہ اس سے جاسوسی کا کام لیا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں